اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے سعودی عرب سے واپس آنے کے بعد گزشتہ منعقدہ پہلی کیبنٹ میٹنگ میں رسمی طور پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ عربی اور مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے اور لبنان کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے معاہدوں کے پابند رہیں گے۔ لبنان علاقے میں جاری جنگی کیفیت سے خود کو دور رکھے گا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں لبنان کے صدر جمہوریہ میشل عون کا ملک کے بحران کو اپنی حکیمانہ تدبیر کے ذریعے قابو میں رکھنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا: ہم اس ملک کے اعلیٰ عہدیدار ہونے کی حیثیت سے ملزم ہیں کہ ملک کو درپیش ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھیں۔
لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان کو علاقے میں پائے جانے والے عدم استحکام اور بحرانی کیفیت سے دور رکھتے ہوئے ملکی منافع پر توجہ دینے کی تاکید کی اور کہا کہ ہم علاقائی سیاستوں کے حوالے سے غیرجانبداری کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہم ہر گز اس بات کو برداشت نہیں کریں گے کہ کوئی کسی بھی عنوان سے لبنان کے استحکام کو متزلزل کرنے کی کوشش کرے ملک کے استحکام کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے۔








